ستمبر کے دوران چین 5 لاکھ ٹن چینی کے ساتھ سب سے بڑا درآمد کنندہ رہا٬رپورٹ

منگل 25 اکتوبر 2016 13:02

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) تجارتی ماہرین نے کہا ہے کہ ستمبر کے دوران چین 5 لاکھ ٹن چینی کے ساتھ سب سے بڑا درآمد کنندہ رہا۔شنگھائی سے تعلق رکھنے والے تجارتی تجزیہ کار ژان شیائو نے کہا کہ ملکی مارکیٹ میں ستمبر کے دوران 5 لاکھ ٹن سے زیادہ چینی داخل ہوئی تاہم ستمبر کی حقیقی درآمد کہیں کم ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے بتایا اس چینی میں پہلے سے درآمد کی گئی چینی کی وہ مقدار بھی شامل ہے جو اگست کے ایام میں کسٹم حکام سے کلیئر نہ ہوسکی اور اس کی کلیئرنس ستمبر میں کی گئی۔

انھوں نے کہا کہ گزشتہ ماہ ملک میں چینی کی درآمد ستمبر 2015 ء کی نسبت 24 فیصد کم رہی۔ان کا کہنا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں چینی کے نرخوں میں اضافہ ہورہا ہے اس لیے بھی بعض ملک پروڈکٹ کی زیادہ درآمد سے گریز کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :