ابو ظہبی سائیکل ریس٬ مجموعی برتری کے ساتھ ایسٹونیا کے تانیل کینگرٹ فاتح

منگل 25 اکتوبر 2016 12:59

ابو ظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اکتوبر2016ء) ابو ظہبی سائیکل ریس کا چوتھا اور آخری مرحلہ برطانیہ کے مارک کیونڈش نے جیت لیا لیکن مجموعی برتری کے ساتھ ایسٹونیا کے تانیل کینگرٹ فاتح رہے۔تفصیلات کے مطابق ابو ظہبی سائیکل ریس کے آخری روز رائیڈرز نے اپنی صلاحیتوں کے خوب جوہر دکھائے۔

(جاری ہے)

دنیا بھر سے شریک سائیکلسٹس نے فیصلہ کن سٹیج میں اچھی کارکردگی کیلئے بھرپور محنت کی۔ برطانیہ کے مارک کیونڈش نے عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے سب سے کم وقت میں فنش لائن عبور کی۔ انہوں نے ایک سو تینتالیس کلو میٹر کا فاصلہ تین گھنٹے٬ سات منٹ اور چوالیس سیکنڈز میں طے کیا۔ ایسٹونیا کے رائیڈر تانیل کینگرٹ کو ایونٹ میں مجموعی برتری کی بنیاد پر فاتح قرار دے دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :