پی ایس بی ڈی جی اختر نواز گنجیرا کا من پسند افراد کو نوازنے کا سلسلہ جاری

بنا کسی اہلیت اور سوئمنگ سے نا واقف خاتون کو پاکستان سپورٹس بورڈ کا سوئمنگ انسٹرکٹر بھرتی کر لیا

منگل 25 اکتوبر 2016 12:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اکتوبر2016ء) پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اختر نواز گنجیرا نے مبینہ طور پر اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے من پسند شخصیات کو نوازنے کا عمل جاری رکھتے ہوئے بنا کسی اہلیت اور سوئمنگ سے نا واقف خاتون کو پاکستان سپورٹس بورڈ کا سوئمنگ انسٹرکٹر بھرتی کر لیا ۔ذرائع کے مطابق اصبوح سعید نامی خاتون کو 3ماہ کی مد ت کیلئے پاکستان سپورٹس بورڈ کی سوئمنگ انسٹرکٹر تعینات کیا گیا ہے جنہوں نے ماضی میں سوئمنگ کے کسی قومی و انٹرنیشنل ایونٹ یا کورس میں شرکت ہی کی نہ ہی مذکورہ سیٹ کیلئے طے شدہ اہلیت پر پورا اترتی ہے ۔

ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ خاتون کو نوازنے کیلئے پی ایس بی کے ڈائریکٹر جنرل نے اس سے قبل انہیں سپورٹس بورڈ کے ری ہیبلی ٹیشن و ٹریٹمنٹ ونگ میں بھی کچھ عرصہ کیلئے تعینات کیا جوخود ایک یونیورسٹی کی طالبہ ہے کو خصوصی طور پر نوازتے ہوئے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کے ہاسٹل میں کمرہ بھی الاٹ کیا گیا ہے اور وہ سہولیات فراہم کی گئی ہے وہ ہاسٹل میں تعینات وارڈنز کو بھی میسر نہیں ہیں ۔

(جاری ہے)

پاکستان سپورٹس بورڈ کے حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایسی بھرتیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ اور وفاقی سیکرٹری راجہ نادر علی سے ایسی بھرتیوں کا فوری نوٹس لینے سمیت معاملے کی تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا ہے کہ کس طرح بنا کسی تجربہ اور اہلیت کے پاکستان سپورٹس بورڈ میں کنٹریکٹ بنیادوں پر بھرتیاں کی جا رہی ہیں ۔اس ضمن میں جب پاکستان سپورٹس بورڈ کے قائم مقام ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر وقار احمد سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے موقف اختیار کیا کہ ان کے پاس پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل کا عارضی چارج ہے ٬اصبوح سعید ان کے ونگ میں کچھ عرصہ کیلئے کام کیلئے آئی تھی تاہم وہ اب میڈیسن وونگ کا حصہ نہیں ہے ۔

متعلقہ عنوان :