با غات اور نر سر یوںکو سردی سے بچانے کیلئے احتیاطی تدابیراختیارکرنے کی ہدایت

منگل 25 اکتوبر 2016 12:53

سرگودھا۔25 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء)زرعی ماہرین نے با غبانوںکوہدایت کی ہے کہ موسم سرما کے مضراثرا ت سے باغا ت اورنرسریوںکوبچانے کیلئے احتیاطی تدابیرکااختیارکرناضروری ہے اگرباغات اورنرسریوںکی بہتر نگہداشت نہ کی جائے توان سے خاطرخواہ نتائج حاصل نہیں ہوسکتے ا س لیے ماہرین کی ھدایات پر عمل کر کے باغا ت کوسردی سے بچانے کے لئے ابھی سے اقدامات شروع کر دیں۔

(جاری ہے)

کورے اورسرد ی سے بچائو کیلئے چھوٹے پودوںکوسرکنڈ ہ یا پرالی سے اچھی طرح ڈھانپ دیں را ت کے وقت با غ یا نرسر ی میں دھونی دی جائے کور ے پڑنے وا لی راتوں میں باغات کوپانی دیتے رہیں ترشاو ہ با غات میں پھل کی بر داشت جاری رکھیں پھل سے خالی ہونے وا لے پودوں کی شاخ تراشی کریں گوبر کی گلی سڑی کھاد 40 تا50کلوگرام سنگل سپرفاسفیٹ 2.5کلوگرام پوٹاشیم سلفیٹ ایک کلوگرا م اورزنک سلفیٹ 200گرام فی پودہ ڈالیں اورگوڈی کریں ایک ماہ کے وقفہ سے آبپاشی کریں متوقع کہرکی صورت میںپانی جلدی لگائیں آم کی گدھیڑی کے خلاف آم کے در ختوںپر حفاظتی بندلگائیں اورزمینی کنٹرول کریں پود ے کے نیچے ز میں پر گوڈی کر کے محکمہ زراعت کے عملہ سے مشورہ کر کے مناسب زہر پاشی کریں۔