بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے تحت رجسٹرڈ خواتین کو رواںماہ سے بائیومیٹرک تصدیق کے بعدقسط اداکی جارہی ہے٬ طلحہ بن امان

منگل 25 اکتوبر 2016 12:50

رحیم یار خان۔25 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء)بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے تحت ملک کے چاروں صوبوں کے مخصوص اضلاع اورگلگت بلتستان کے ضلع بنیرمیںرجسٹرڈ خواتین کوماہ رواں سے بائیومیٹرک تصدیق کے بعدقسط کی رقوم کی ادائیگی کی جارہی ہے۔یہ بات اسسٹنٹ ڈائریکٹربی آئی ایس پی رحیم یارخان طلحہ بن امان نے بتائی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ بلوچستان کے اضلاع نوشکی ٬جعفرآباد٬ژوب٬خیبرپختونخواہ کے بٹ گرام٬سندھ کے سانگھڑ٬میرپورخاص٬ٹھٹھہ اورپنجاب کے لیہ ٬میانوالی٬ملتان اورضلع رحیم یارخان میں ٹیلی نارکے ڈیلرزسے بائیومیٹرک تصدیق کے بعدخواتین کورقوم کی ادائیگی 4700روپے فی قسط اداکی جارہی ہے ۔

بائیومیٹرک طریقہ کارسے رقوم کی ادائیگی کاطریقہ کارشفاف ہونے کیساتھ کارڈ پرہونے والے اخراجات ختم ہونے سے کثیرسرمایہ کی بچت بھی ہوگی۔انہوںنے کہا کہ ضلع رحیم یار خان میں تقریبا ایک لاکھ 70ہزارجبکہ ملک بھرمیں تقریبا-53 لاکھ خواتین بی آئی ایس پی میں رجسٹرڈ ہیں جنہیں سہ ماہی قسط 4700روپے اداکی جاتی ہے۔