علی بیگ میں خواتین کیلئے دستکاری سینٹر قائم کرنے کا مطالبہ

منگل 25 اکتوبر 2016 12:49

پشاور۔25اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء)ویلج کونسل علی بیگ کی خاتون کونسلر نرگس ناہید نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ علی بیگ میں خواتین کیلئے دستکاری سینٹر قائم کیاجائے‘ تاکہ علاقہ کی طالبات اور خواتین اس سے مستفید ہوسکیں‘ان خیالات کااظہار انہوں نے علاقے کی خواتین کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا‘ انہوں نے کہاکہ علاقے میں دستکاری سینٹرنہ ہونے کی بناء پر خواتین کو شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑتاہے‘ اور انہیں بہ امر مجبوری دوردراز علاقوں میں جاناپڑتاہے‘ لہٰذا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک اس جانب خصوصی توجہ دیں کیونکہ یہ ان کا حلقہ ہے اور حلقے کی خواتین کا دیرینہ مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کیاجائے اور علی بیگ میں دستکاری سینٹر کے قیام کے لیے خصوصی فنڈجاری کیاجائے۔