دائودزئی میں بم دھماکہ‘ ایک پولیس اہلکار شہید ‘ ایک زخمی

منگل 25 اکتوبر 2016 12:49

پشاور۔25اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) پشاور کے علاقہ دائودزئی میں پشاور چارسدہ روڈ پر سڑک کے کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوا‘ پولیس کے مطابق تھانہ دائود زئی کے علاقے میں پشاور چارسدہ روڈ پر پولیس اہلکار اپنی ڈیوٹی پر موجود تھے کہ اس دوران ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں کانسٹیبل نذیر موقع پر ہی شہید ہوگیا‘ جبکہ اس کا دوسرا ساتھی کانسٹیبل لیاقت زخمی ہوگیا‘ جنہیں فوری طورپر قریبی ہسپتال منتقل کیاگیا ‘ پولیس نے جائے وقوع کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن کاآغاز کردیا۔

متعلقہ عنوان :