کوہستان ٬پالس میں دو گروپوں میں فائرنگ ٬ ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق٬ ایک شخص زخمی

منگل 25 اکتوبر 2016 12:49

کوہستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اکتوبر2016ء) کوہستان کے علاقے پالس میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا‘ ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

(جاری ہے)

منگل کو کوہستان کے علاقے پالس میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق چاروں جاں بحق افراد اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :