بھارتی فو ج کی ایک مرتبہ پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی٬ بھمبر اور چیراڑ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ

پاک فو ج ک نے بھارتی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیکر دشمن کی بندوقیں خاموش کرادیں

منگل 25 اکتوبر 2016 12:49

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اکتوبر2016ء) بھارتی فو ج کی جانب سے ایک مرتبہ پھر لائن آف کنٹرول اور ورکنگ بائونڈری کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھمبر اور چیراڑ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس کے بعد پاکستانی افواج کی جانب سے بھرپور منہ توڑ جواب دیا گیا٬دشمن کی بندوقیں خاموش ہوگئیں۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق منگل کو لائن آف کنٹرول اور ورکنگ بائونڈری پر بھارتی فورسز نے ایک مرتبہ پھر بلااشتعال فائرنگ کی ٬بھارتی فورسز نے بھمبر اور چیراڑ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کے بعد پاکستانی فورسز نے فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا جس کے نتیجے میں دشمن کی بندوقیں خاموش ہوگئیں

متعلقہ عنوان :