ملک میں انصاف صرف ایک نعرہ بن کر رہ گیا ‘ انصاف کے نام پر پارٹیاں بنیں٬یہاں سب کو راضی کرنا آسان نہیں ‘ انصاف وہ ہے جو عملی طور پر دکھائی دے‘ دہشت گرد پہلے پاکستان سے اب سرحد پار سے آپریٹ کرتا ہے‘ مسئلہ یہ ہے واقعہ ہونے پر بیس دن ہم الرٹ رہتے ہیں پھر معمول پر آجاتے ہیں‘ ہمیں چوبیس گھنٹے الرٹ رہنا ہوگا ٬ اب روز روز متیں اٹھا کر لوگ ذہنی انتشار کا شکار ہورہے ہیں‘ روز روز جنازے اٹھا اٹھا کر تنگ آگئے ہیں‘ دسمن چاہتا ہے قوم کا بحال ہونے والا اعتماد ہوا میں اڑا رہے‘ دشمن اب بھاگ نکلا ہے٬ کمزور ہوگیا ہے لیکن ختم نہیں ہوا
وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا نیشنل پولیس اکیڈمی میں پاسنگ آئوٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب
منگل 25 اکتوبر 2016 12:49
(جاری ہے)
کوئٹہ میں بڑی تعداد میں قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوئی ہیں۔ انصاف وہ ہے جو عملی طور پر دکھائی دے۔ ملک میں تو انصاف صرف ایک نعرہ بن کر رہ گیا ہے۔ ہر کوئی انصاف کا نام لیتا ہے۔ انصاف کے نام پر پارٹیاں بھی بنیں اور یہاں سب کو راضی کرنا آسان نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ انصاف ہوتا نظر آنا چاہئے مگر انصاف کی رٹ لگانے سے کچھ نہیں ملتا۔ افواج پاکستان اور پولیس ہر روز قربانیاں دے رہی ہیں۔ دشمن اب بھاگ نکلا ہے ۔کمزور ہوگیا ہے لیکن ختم نہیں ہوا ۔دہشت گردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ دہشت گرد پہلے پاکستان سے اب سرحد پار سے آپریٹ کرتے ہیں۔ مسئلہ یہ ہے کہ واقعہ ہونے پر بیس دن ہم الرٹ رہتے ہیں ۔پھر معمول پر آجاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہاں پہلے پانچ یا سات دھماکے روز ہوتے تھے اب پانچ ‘ سات ہفتوں بعد دھماکہ ہوتا ہے۔ آپ الرٹ رہیں۔ چوبیس گھنٹے لوگ روز روز جنازے اٹھا کر تنگ آگئے ہیں۔ آپ کی طاقت آپ کا ایمان ہے اس کو لیکر آگے چلنا ہوگا۔ کامیابی ٹیم ورک سے حاصل ہوتی ہے ۔چھوٹے سے چھوٹے جو ان کو تھپکی دیں اور ساتھ لیکر چلیں۔ ہر وقت آپ کو الرٹ رہنا ہوگا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ شہداء نے اپنے خون سے قربانیوں کا نیا باب روشن کیا ہے۔ پولیس جوانوں نے کراچی تا خیبر جان کا نذرانہ دیکر پولیس کا علم بلند رکھا ۔روز روز میتیں اٹھا کر لوگ اب ذہنی انتشار کا شکار ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں اندرونی میٹنگ میں سوال اٹھاتا ہوں اور جواب طلبی بھی کرتا ہوں کوئی جان بوجھ کر نہیں کرتا مگر ہمیں اپنی کمزوریاں ختم کرنی ہیں۔ ہم مسلسل الرٹ کیوں نہیں ہوتے صوبائی حکومتوں سے پوچھوں گا ۔سکیورٹی اور زیادہ مضبوط کرنی ہے۔ ہر ایک کو اب آبادیوں سے باہر نہیں نکالا جاسکتا ۔دشمن چاہتا ہے قوم کا بحال ہونیوالا اعتماد ہوا میں اڑ جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
دنیا بھر میں خود پسند حکمرانوں والی ریاستوں کی تعداد جمہوریتوں سے زیادہ
-
جرمنی انسانی حقوق کی صورتحال میں بہتری لائے، یورپی کونسل
-
پنجاب حکومت کا طلباء کو الیکٹرک بائیک کے ساتھ پٹرول بائیک بھی دینے کا فیصلہ
-
محمد نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس میں نیب نے تفتیش کی روشنی میں رپورٹ جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی
-
چودھری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی روکنے کے معاملے پر متعلقہ تحریری حکم نامہ جاری
-
لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی بری
-
بجلی 5روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
-
نواز شریف کی سعودی عرب اور پھر لندن روانگی کا امکان
-
شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 23 اپریل تک ملتوی
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں کویت کے سفیر کی ملاقات
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.