دہشت گردوںکے خلاف آپریشن جاری رہے گا٬زاہد حامد

منگل 25 اکتوبر 2016 12:42

سیالکوٹ۔25 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء)وفاقی وزیر ِقانون وماحولیات زاہد حامد اور سیالکوٹ سے منتخب ہونے والے دیگر اراکین ِقومی وصوبائی اسمبلی نے کل رات کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سنٹر پر دہشت گردوں کی جانب کیے گئے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور اس کے نتیجے میں ہونے والی قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے مذمتی بیان میں وفاقی وزیر نے اس دہشت گرد حملے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ․انہوں نے کہا کہ دہشت گردایسی کارروائیاں کرکے ملک کو کمزور کرنے اور اقتصادی راہداری جیسے ترقی کے بڑے منصوبوں کے خلاف سازش کررہے ہیں ․انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشت گردوںکے خلاف آپریشن آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گا۔