اسلام آباد انٹرکلب فٹ سال چمپئن شپ آئندہ ماہ کھیلی جائے گی

منگل 25 اکتوبر 2016 12:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء)اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام آئی ایف اے انٹرکلب فٹ سال چمپئن شپ آئندہ ماہ اسلام آباد میں کھیلی جائے گی٬اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری نے بتایا کہ چمپئن شپ میںاسلام آباد کی بہترین 38رجسٹرڈ ٹیمیں حصہ لیں گی جن کو چھ گروپوں میں تقسیم کیا جائیگا٬ انہوں نے کہا کہ چمپئن شپ پاکستان فٹ بال فیڈریشن اور فیفا قوانین کے تحت کھیلی جائے گی٬ اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن نے چمپئن شپ منعقد کروانے کی منظور ی گذشتہ دنوں جنرل کونسل کے اجلاس میں دی جس کی صدارت اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ و وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کی٬ سید شرافت بخاری نے بتایا کہ چمپئن شپ کی تیاری کے حوالے سے مقابلہ جات کمیٹی کا اجلاس آئندہ ہفتے ہوگا٬ جس میں چمپئن شپ کے انتظامات اور باقاعدہ تاریخ کا اعلان کیا جائیگا۔