پشاور میں دھماکا٬ ایک پولیس اہلکارشہید٬بم ڈسپوزل اسکواڈ کا ایک اہلکار زخمی

منگل 25 اکتوبر 2016 12:29

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) پاکستان کے صوبہ خیبر پختوانخو اکے سب سے بڑے شہر پشاور کے علاقے دادو زئی میں بم دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جا ں بحق اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کا ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ دو دیسی ساختہ بم پولیو ٹیم کو نشانہ بنانے کے لیے نصب کیے گئے تھے۔پولیس کے مطابق پہلے دھماکے کی زد میں پولیو ورکرز کی ٹیم آئی جبکہ دوسرا دھماکا اس وقت ہوا جب بم ڈسپوزل اسکواڈ اسے ناکارہ بنانے کی کوشش کررہے تھے۔واضح رہے کہ پاکستان بھر میں انسداد پولیو مہم جاری ہے جبکہ 2016 میں پولیو کے کیسز میں 62 فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :