سیالکوٹ ورکنگ بائونڈر ی پر گولہ باری٬ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

پاکستان کا بھارت سے شدید احتجاج

منگل 25 اکتوبر 2016 12:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) پاکستان نے بھارت سے سرحد پر بلا اشتعال فائرنگ میں دو پاکستانیوں کی شہادت پر شدید احتجاج کیا ہے ٬ دفتر خارجہ نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کرکے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔منگل کی صبح بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو ڈی جی سائوتھ ایشیاء نے دفتر خارجہ طلب کیا اور ورکنگ بائونڈر ی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ و گولہ باری پر شدید احتجاج کیا جس میں ایک بچے سمیت دو پاکستانی شہری شہید ہوئے ۔

(جاری ہے)

بھارتی ہائی کمشنر کو احتجاجی مراسلہ بھی دیا گیا ۔ واضح رہے کہ دو روز قبل بھارتی فوج نے سیالکوٹ ورکنگ بائونڈ پر بھارت سکیورٹی فورسز کی جانب سے بلا اشتعال گولہ باری اور فائرنگ سے دو شہری شہید اور سات زخمی ہو گئے تھے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات (آئی ایس پی آر) نے اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شہری محمد لطیف اور ڈیڑھ سالہ بچی ہانیہ ولد احمد جاں بحق جبکہ دیگر 7 افراد زخمی ہوئے۔/s#

متعلقہ عنوان :