کوئٹہ دہشت گردی ٬مراد علی شاہ کا ثنا اللہ زہری کو ٹیلی فون

دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے حوصلے پست نہیں کرسکتیں٬ مراد علی شاہ

منگل 25 اکتوبر 2016 12:26

کرا چی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے حوصلے پست نہیں کرسکتیں٬ سندھ حکومت کسی بھی کام کے لئے بلوچستان حکومت کے ساتھ ہے۔

(جاری ہے)

سید مراد علی شاہ نے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری سے ٹیلی فون پرکوئٹہ میں دہشت گردحملے میں انسانی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس کیا۔ان کا کہناتھاکہ سندھ حکومت اس مشکل وقت میں بلوچستان حکومت کے ساتھ ہے٬ ہمیں دہشت گردوں کے خلاف مل کر لڑنا ہے۔

متعلقہ عنوان :