دہشت گردوں کوسخت پیغام دیناہوگا٬مفتی نعیم

بھارت ہمارادشمن ہے٬ہمیں کمزور کرناچاہتاہے٬حکمرانوں کو مقابلے کے لیے سخت جواب دینا ہوگا٬نجی ٹی وی سے گفتگو

منگل 25 اکتوبر 2016 12:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) ممتاز عالم دین مفتی نعیم کاکہناہیکہ ملک وقوم کی حفاظت کے لیے سکیورٹی اہلکار مثالی قربانیاں دے رہے ہیں٬ بھارت کے مقابلے میں پاکستان کی پالیسی نرم ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو میں ممتاز عالم دین مفتی نعیم نے کہاکہ کوئٹہ دہشت گردی کی جس قدر مذمت کریں کم ہے۔ ان کا کہناتھاکہ سکیورٹی اہلکاروں کی قربانیاں لازوال ہیں۔مفتی نعیم نے کہاکہ آئے دن ہماری فورسزپرحملے ہو رہے ہیں۔بھارت ہمارادشمن ہے٬ہمیں کمزور کرناچاہتاہے۔انھوں نے کہاکہ بھارت کے معاملے پرہماری پالیسی نرم ہے۔مفتی نعیم نے واضح کیاکہ حکمرانوں کو مقابلے کے لیے سخت جواب دینا ہوگا