عالمی برا دری کی کوئٹہ حملے کی مذمت

مشکل وقت میں پاکستانی عوام اور حکومت کے ساتھ ہیں۔امر یکہ دہشتگر دی سے نمٹنے کے لیے عالمی برادری پا کستا ن کا بھر پو ر ساتھ دے ۔ اقوام متحدہ

منگل 25 اکتوبر 2016 12:26

نیو یا رک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) اقوام متحدہ ٬امر یکہ اور بر طا نیہ سمیت عالمی برا دری نے کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سینٹرپرحملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم شہید اہلکاروں کے لواحقین اور زخمیوں سے اظہاریکجہتی کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

مشکل وقت میں پاکستانی عوام اور حکومت کے ساتھ ہیں٬ترجمان امریکی محکمہ خارجہ جان کربی کا کہنا ہیکہ مشکل وقت میں پاکستانی عوام اور حکومت کے ساتھ ہیں۔

دہشت گردی کے خطرے سے نمنٹے کے لیے پاکستان کیساتھ ملکر کام کررہے ہیں۔ اقوام متحدہ کی طر ف سے جا ری کر دہ بیان میں کہا گیا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم حکو مت اور پا کستا نی عوا م کے ساتھ ہیں ٬ دہشتگر دی سے نمٹنے کے لیے عالمی برادری پا کستا ن کا بھر پو ر ساتھ دے ٬ بر طا نوی محکمہ خا رجہ نے بھی کو ئٹہ دھماکے کی مزمت کی

متعلقہ عنوان :