قائم مقام صدر میاں رضا ربانی کی پولیس ٹریننگ سینٹر کوئٹہ میں دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت

منگل 25 اکتوبر 2016 12:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) قائم مقام صدر میاں رضا ربانی نے پولیس ٹریننگ سینٹر کوئٹہ میں دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگرد کسی رعایت کے مستحق نہیں اور دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیوں کے خلاف قوم متحد ہے۔منگل کو یہاں جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک ملک دشمن دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

(جاری ہے)

قائمقام صدر نے قومی سلامتی کے اداروں کی دہشتگردوں کے خلاف کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف سخت ترین کارروائیاں جاری رہنی چاہئیں۔ قوم قومی سلامتی کے اداروں کے افسران و اہلکاروں کی قربانیوں کو فراموش نہیں کرسکتی۔ انہوں نے صوبائی حکومت کو زخمی ہونے والے افراد کو بہترین علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی اور زیر تربیت شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ۔انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی ہے۔

متعلقہ عنوان :