دہشتگردوں کو ہائی سکیورٹی کی وجہ سے شہر میں کارروائی کا موقع نہیں مل سکا٬وزیر اعلیٰ بلوچستان

منگل 25 اکتوبر 2016 12:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری نے کہا ہے کہ شہر میں دہشتگردوں کی اطلاع پر تین چار دن سے سیکیورٹی ہائی الرٹ تھی۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ شہر میں دہشتگردانہ حملے کی اطلاع پہلے سے موجود تھی ۔دہشتگردوں کو ہائی سکیورٹی کی وجہ سے شہر میں کارروائی کا موقع نہیں مل سکا اس لیے انہوں نے مضافاتی علاقے کو نشانہ بنایا ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ دہشتگردوں کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ پاک فوج٬پولیس اورایف سی نے بہترین اور مثالی کوارڈینیشن کامظاہرہ کیا ہے٬ سکیورٹی اداروں نے جان کی بازی لگا کربہت سی قیمتی جانوں کو بچایا ہے۔ انھوں نے کہا کہ جام شہادت نوش کرنے والے قوم کے ہیرو ہیں انھیں سلام پیش کرتے ہیں۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے سول ہسپتال اوربولان میڈیکل کالج میں زخمیوں کو بروقت طبی امداد کی تعریف کرتے ہوئے اسے مثالی قرار دیا۔

متعلقہ عنوان :