کوئٹہ میں دہشتگردی کے بعد اسلام آباد اور راولپنڈی ٬لاہور ٬کراچی اور دیگر شہروں میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی

منگل 25 اکتوبر 2016 12:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) کوئٹہ میں دہشتگردی کے بعد اسلام آباد اور راولپنڈی ٬لاہور ٬کراچی اور دیگر شہروں میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک کے تمام شہروں میں کوئٹہ میں دہشتگردی کے بعد سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ جڑواں شہروں میں سرکاری و غیر سرکاری اداروں٬ریلوے اسٹیشنز اور ائیرپورٹس پرسکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

شہروں کے خارجی اور داخلی راستوں پر اضافی سکیورٹی تعینات کر دی گئی ہے٬شہروں کی آنے اور جانے والی گاڑیوں اور مشکوک افراد کی تلاشی لی جارہی ہے۔آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے صوبے بھر کے حساس اور سرکاری مقامات کی سیکورٹی سخت کرنے کی ہدایت کی ٬انہوں نے کہا کہ سیکورٹی ہائی الرٹ کے باعث تمام ایس ایچ اوز اپنے تھانوں میں موجود رہیں۔انھوں نے کراچی کے داخلی راستوں اور ناکوں سمیت سندھ بھر میں موجود پولیس ٹریننگ کالجز اور پولیس اسکولوں کی سکیورٹی سخت کی بھی ہدایات جاری کی ہیں۔ڈی آئی جی لاہور حیدر اشرف نے شہر کی سکیورٹی کی خصوصی ہدایات کرتے ہوئے پولیس لائن٬ قربان پولیس لائن٬ ریلوے اسٹیشن ٬ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر اضافی پولیس تعینات کرنے کا حکم دیدیا ہے۔

متعلقہ عنوان :