ہمیں دہشگردوں کے خلاف مل کر کارروائی کرنا ہوگی ٬وزیر اعلی سندھ کا ثناء اللہ زہری کو ٹیلی فون ٬ پولیس ٹریننگ سنٹر پر حملے کی مذمت کی

منگل 25 اکتوبر 2016 12:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے وزیر اعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کو ٹیلی فون کرکے پولیس ٹریننگ سنٹر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانے کرائی ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کے مطابق وزیر اعلی سندھ نے وزیر اعلی بلوچستان سے ٹیلی فون کرکے کوئٹہ میں سریاب روڈ پر واقع پولیس سنٹر پر حملے کی مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ اس مشکل گھڑی میں ہم آپ کے ساتھ اور ہر ممکن مدد کے لئے تیار ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ دہشتگرد بزدلانہ حملوں سے قوم کے حوصلوں کو پست نہیں کر سکتے٬ ہمیں دہشگردوں کے خلاف مل کر کارروائی کرنا ہوگی۔

متعلقہ عنوان :