Live Updates

دہشتگرد بزدلانہ حملوں سے قوم کے غیر متزلزل عزم کو کمزور نہیں کر سکتے

وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملہ کی مذمت

منگل 25 اکتوبر 2016 12:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملہ سانحہ سے کم نہیں ٬اس طرح کے واقعات ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔

(جاری ہے)

اے آر وائی نیوز کے مطابق میڈیا سے گفتگو میں گزشتہ شب کوئٹہ کے قریب سریاب روڈ پرپولیس ٹریننگ سینٹر پر خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی ٬ دہشتگرد ایسے بزدلانہ حملوں سے قوم کے غیر متزلزل عزم کو کمزور نہیں کر سکتے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف ہم سب متحد ہیں٬ہشتگردوں نے بدترین سفاکیت اوربربریت کامظاہرہ کیاہے ۔ دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ وزیر اعلی شبہاز شریف نے سانحے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات