آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی کیلئے تینوں شعبوں میں کارکردگی دکھانا ہو گی٬ڈوپلیسی

منگل 25 اکتوبر 2016 12:06

آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی کیلئے تینوں شعبوں میں کارکردگی ..

پرتھ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) جنوبی افریکن ٹیسٹ ٹیم کے کپتاناے بی ڈی ویلیئرز کی عدم موجودگی میں پروٹیز ٹیم کی قیادت کرنے والے کپتان ڈوپلیسی نے کہا ہے کہ عالمی چیمپیئن آسٹریلیا کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز میں کامیابی کے لئے ٹیم کو کھیل کے تینوں شعبوں میں کارکردگی دکھانا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کینگروز کے خلاف ون ڈے سیریز میں یادگار فتح کے بعد کھلاڑیوں کا مورال بلند ہوا ہیجس کا فائدہ پروٹیز کو کینگروز کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز میں ضرور ہوگا۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ون ڈے سیریز میں بدترین شکست کے بعد آسٹریلوی کھلاڑی ہوم ٹیسٹ سیریز کے دوران بھی ذہنی طور پر دبائو میں ہوں گے اسلئے ہمارے پاس اسے اس کی سرزمین پر زیر کرنے کا نادر موقع ہے اور ہدف کے حصول کیلئے کھلاڑیوں کو کھیل کے تینوں شعبوں میں سو فیصد کارکردگی دکھانا ہو گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹیم کی حالیہ کارکردگی قابل ستائش ہے٬ موجودہ کمبی نیشن کے ساتھ ٹیم مشکل سے مشکل ہدف اور دنیا کی کسی بھی ٹیم کو ہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مطلوبہ ہدف کیلئے کھلاڑیوں کو میں عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھنا ہو گا۔ جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 3 نومبر سے شروع ہو گا٬ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 12 سے 16 نومبر جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 24 سے 28 نومبر تک کھیلا جائے گا۔