بیرسٹر محسن شاہنواز رانجھا کی کوئٹہ می دہشت گرد ی کے حملے کی شدید مذمت

منگل 25 اکتوبر 2016 12:06

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) پارلیمانی سیکٹری برائے اطلاعات و نشریات بیرسٹر محسن شاہنواز رانجھا نے کوئٹہ میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دکھ اورافسوس کا اظہارکیا ہے منگل کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ان بزدلانہ کاروائیوں سے ہماری افواج٬قانون نافذ کرنے والے اداروں اور لوگوں کو ڈرایا نہیں جاسکتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ دہشت گرد ملک دشمن ہی نہیں بلکہ انسانیت کے بھی دشمن ہیں۔ان کاروائیوں کے باوجود بھی قوم کے حوصلے بلند ہیں۔انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعاکی ہے ۔

متعلقہ عنوان :