ٹی بی ایک قابل علاج مرض ہے٬ درست تشخیص سے اس موذی مرض کا خاتمہ کیاجاسکتاہے٬ڈاکٹر اسدمہر

منگل 25 اکتوبر 2016 12:06

ڈگری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) ٹی بی ایک قابل علاج مرض ہے درست تشخیص سے ہم اس موذی مرض کا خاتمہ کر سکتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار تعلقہ اسپتال ڈگری میں امراض سینہ کیماہر ڈاکٹر اسد مہر نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انھوں نے بتایا کہ اب اس بیماری کا علاج بہت آسان اور فری ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ سال 2013 میں تعلقہ ہسپتال ڈگری میں 164 مریض رجسٹرڈ اور فری میڈیسن سے مستفید ہوتے رہے ہیں٬ جو 2014 میں189 اور 2015 میں 197 مریضوں کو رجسٹرڈ کیا گیا ہے۔

2016 میں اب تک ان کی تعداد 224 ہو چکی ہے اور الحمداللہ یہ سب اب صحت مند زندگی گزار رہے ہیں ۔انھوں نے بتایا کہ یہ مرض ہوا میں کھا نسنے کی باعث ایک سے دوسرے شخص میں منتقل ہو جاتا ہے ۔ مرض میں مبتلا مریض کو بہت احتیاط کرنی چاہے ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق اپنی ادویات اور احتیاط پر عمل کرنا بے حد ضروری ہے ۔

متعلقہ عنوان :