کوئٹہ میں دہشت گردی کے بعد کراچی سمیت سندھ میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی

منگل 25 اکتوبر 2016 12:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) کوئٹہ میں دہشت گردی کے بعد کراچی سمیت سندھ میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے ۔آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے صوبے بھر کے حساس اور سرکاری مقامات کی سیکورٹی سخت کرنے کی ہدایت کی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سیکورٹی ہائی الرٹ کے باعث تمام ایس ایچ اوز اپنے تھانوں میں موجود رہیں۔آئی جی سندھ نے کراچی کے داخلی راستوں اور ناکوں سمیت سندھ بھر میں موجود پولیس ٹریننگ کالجز اور پولیس اسکولوں کی سیکورٹی بھی سخت کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

متعلقہ عنوان :