غیرقانونی الاٹمنٹ کیس٬چیف سیکریٹری سندھ کی ضمانت میں ایک ماہ کی توسیع

منگل 25 اکتوبر 2016 12:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) سندھ ہائی کورٹ نے غیرقانونی الاٹمنٹ اور اختیارات کے ناجائز استعمال سے متعلق کیس میں چیف سیکریٹری سندھ صدیق میمن کی عبوری ضمانت میں ایک ماہ کی توسیع کردی ہے۔غیرقانونی الاٹمنٹ اور اختیارات کے ناجائز استعمال سے متعلق کیس میں چیف سیکریٹری سندھ کی عبوری ضمانت کی درخواست کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت تفتیشی افسر نے بتایا کہ چیف سیکریٹری کے خلاف انکوائری مکمل ہوگئی٬ معاملہ تفتیش کے مرحلے میں داخل ہوگیا ۔نیب کے تفتیشی افسر کی جانب سے جواب جمع کرانے کے لیے مہلت طلب کرنے پر عدالت نے تفتیشی افسر کو پروگریس رپورٹ سمیت 24 نومبر کو طلب کرلیا۔پراسیکیواٹر نیب کے مطابق چیف سیکریٹری سندھ کے خلاف 6 ایکڑ زمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ کی انکوائری شروع کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :