برطانوی ٹینک کا جان کیری اور محمد جواد ظریف کیلئے ’’انٹرنیشنل ڈپلومیٹک پرائز‘‘ کے ایوارڈ کا اعلان

منگل 25 اکتوبر 2016 12:05

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) برطانوی ٹینک ٹینک کیتھم ہائوس نے امریکی وزیر خارجہ جان کیری اور ان کے ایرانی ہم منصب محمد جواد ظریف کیلئے ایران کے جوہری پروگرام بارے تاریخی معاہدے میں اہم کردار ادا کرنے پر ’’انٹرنیشنل ڈپلومیٹک پرائز‘‘ کے ایوارڈ کا اعلان کیاہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق کیتھم ہائوس تھنک ٹینک کے جاری بیان میں کہا گہا ہے کہ جان کیری اور محمد جواد ظریف نے چین٬ روس٬ فرانس٬ برطانیہ اور جرمنی کے وزرائے خارجہ کے ساتھ 2013ء سے 2015ء کے دوران جوہری معاہدے کیلئے بات چیت میں اہم کردار ادا کیا جس پر انہیں کیتھم ہائوس پرائز دیا گیا ہے۔

جوہرے معاہدے پر گزشتہ سال جولائی میں دستخط کئے گئے جبکہ اس پر عمل درآمد رواں سال جنوری سے شروع کیا گیا۔ معاہدے کے تحت ایران عالمی پابندیاں ہٹائے جانے کے بدلے میں سول نیوکلئیر انڈسٹڑی کو جوہری ہتھیار بنانے کیلئے استعمال نہیں کرے گا۔ لندن ریسرچ سنٹر کے مطابق معاہدہ جوہری پھیلائو کے خلاف ایک سفارتی کامیابی ہے جسے کئی عالمی رہنمائوں نے ناممکن قرار دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :