ْآرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کوئٹہ میں پولیس کے تربیتی مرکزکا دورہ- یرغمال بنائے گئے پولیس کے جوانوں سے ملاقات ‘ افغان حکومت اور افغانستان میں تعینات امریکی اعلی فوجی حکام کو حملے کے بارے میں شواہد پیش کیئے جائیں گے

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 25 اکتوبر 2016 11:57

کوئٹہ(اٴْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25اکتوبر۔2016ء ) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کوئٹہ میں پولیس کے تربیتی مرکزکا دورہ کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈی جی آئی ایس آئی‘ڈی جی ملٹری انٹیلی جنس‘کورکمانڈرکوئٹہ‘ایف سی کے سربراہ اور دیگر اعلی فوجی حکام بھی ان ہمراہ موجود تھی-آرمی چیف کو دہشت گردوں کے حملے اور پاک فوج کے کمانڈوزآپریشن کے بارے میں بریفنگ دی گئی-آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے یرغمال بنائے گئے پولیس کے جوانوں سے بھی ملاقات کی -آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی کوئٹہ آمد کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیئے گئے ہیں ‘آرمی چیف سی ایم ایچ کوئٹہ اور دیگر ہسپتالوں کا بھی دورہ کریں گے اور زخمیوں کی عیادت کریں گی-دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان حکومت اور افغانستان میں تعینات امریکی اعلی فوجی حکام کو شواہد پیش کیئے جائیں گے ‘اس کے علاوہ امریکی سیکرٹری خارجہ جان کیری اور دیگر اعلی امریکی حکام کے علاوہ اقوام متحدہ کو بھی دہشت گردوں کے افغانستان سے رابطے اور ہدایات دیئے جانے کے بارے میں شواہد پیش کیئے جائیں گی-ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان کے پاکستان میں سفیر کو دفترخارجہ طلب کیا گیا ہے جنہیں حملے کی ابتدائی تحقیقات کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا-