انٹرنیشنل کموڈٹی ایکسچینج میں خام چینی اور روبسٹا کافی کے نرخوں میں اضافہ

منگل 25 اکتوبر 2016 11:53

نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) انٹرنیشنل کموڈٹی ایکسچینج میں خام چینی اور روبسٹا کافی کے نرخوں میں اضافہ ہوا۔ایکسچینج میں خام چینی کے نرخ 0.49 سینٹ (2.16 فیصد) بڑھ کر 23.20 امریکی سینٹ فی پونڈ طے پائے۔

(جاری ہے)

چینی کے نرخوںمیں اضافے کی وجہ برازیل میں بارشوں کے سست ہونے کی اطلاعات کے بعد کرشنگ کی رفتار میں تیزی کا امکان ہے۔سفید چینی کے دسمبر کیلئے سودے 11.7 ڈالر (1.97 فیصد) بڑھ کر 605.5 ڈالر فی ٹن طے پائے۔آئی سی ای میں جنوری کیلئے روبسٹا کافی کے سودے 8 ڈالر (0.37 فیصد ) بڑھنے کے بعد 2161 ڈالر فی ٹن طے پائے۔ایکسچینج میں دسمبر کیلئے اربیکا کافی کے سودے 1.8 سینٹ (1.15 فیصد) بڑھنے کے بعد 1.579 ڈالر فی پونڈ طے پائے۔