یورپی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ٬ ایشیاء میں کمی

منگل 25 اکتوبر 2016 11:53

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) یورپی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ جبکہ ایشیاء میں کمی ہوئی ۔لندن میں سپاٹ گولڈ کے نرخ وقفے پر 0.4 فیصد بڑھنے کے بعد 1271.11 ڈالر فی اونس رہے تاہم امریکی سونے کے دسمبر کیلئے سودے 4.30 ڈالر فی گر کر 1272 ڈالر فی اونس طے پائے۔

(جاری ہے)

ایشیاء میں سہ پہر کے وقت سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.9 فیصد گر کر 1265.68 ڈالر فی اونس رہے جبکہ امریکی سونے کے سودے 0.1 فیصد گرنے کے بعد 1266.40 ڈالر فی اونس طے پائے۔