پولیس ٹریننگ سینٹرمیں حملہ کے وقت 700 اہلکارموجود تھے‘صوبائی وزیر داخلہ

سیکورٹی فورسزکی بروقت کارروائی سے نقصان کم ہوا٬ میر سرفراز بگٹی کی صحافیوں سے بات چیت

منگل 25 اکتوبر 2016 11:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) وزیرداخلہ بلوچستان میر سرفرازبگٹی نے کہا ہے کہ پولیس ٹریننگ سینٹرمیں حملہ کے وقت 700 اہلکارموجود تھے٬سیکورٹی فورسزکی بروقت کارروائی سے نقصان کم ہوا۔یہ بات انہوں نے سریاب روڈ کے پولیس ٹریننگ سنٹر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

وزیرداخلہ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ 3 دہشت گرد پولیس ٹریننگ سینٹرمیں داخل ہوئے٬دہشت گردوں نے پہلے ہاسٹل کے واچ ٹاورپرگارڈکونشانہ بنایا گارڈکو شہیدکرنے کے بعد دہشت گرد کمپاونڈ میں داخل ہوئے ہاسٹل کی3کمپاونڈ میں داخلے کا ایک ہی راستہ ہے٬ سرفراز بگٹی نے بتایا کہ کیوآر ایف سب سے پہلے ہاسٹل پہنچی٬ ایک دہشت گرد فورسزکی کارروائی میں مارا گیا٬2 نے خود کو اڑا لیا۔

ایک سوال کے جواب میں سرفراز بگٹی نے کہا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ سیکورٹی میں کوتاہی ہوئی ہے اگرسیکورٹی میں کوتاہی سامنے آئی تو ذمہ داروں کو سزا دی جائے گی-

متعلقہ عنوان :