آئندہ 24گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا٬ محکمہ موسمیات

منگل 25 اکتوبر 2016 11:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اکتوبر2016ء) محکمہ موسمیات نے کہا کہ آئندہ 24گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

(جاری ہے)

تاہم مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے علاوہ بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 48گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ ریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت میں قلات01٬ کالام٬ سکردو02٬ استور03٬ کوئٹہ04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :