Live Updates

دہشتگرد ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے٬وزیراعلی پنجاب

دہشت گردوں اور انکے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی ٬ دہشت گرد ایسے بزدلانہ حملوں سے قوم کے غیر متزلزل عزم کو کمزور نہیں کر سکتے٬وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملہ کی مذمت

منگل 25 اکتوبر 2016 11:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اکتوبر2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملہ سانحے سے کم نہیں تاہم اس طرح کے واقعات ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔

(جاری ہے)

کوئٹہ میں سریاب پولیس ٹریننگ سینٹر پر خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں اور انکے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی ٬ دہشت گرد ایسے بزدلانہ حملوں سے قوم کے غیر متزلزل عزم کو کمزور نہیں کر سکتے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگردی کیخلاف سب متحد ہیں٬ہشتگردوں نے بدترین سفاکیت اوربربریت کامظاہرہ کیاہے تاہم دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔شبہاز شریف نے سانحے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات