Live Updates

عمران خان کی کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملے کی شدید مذمت

انتشار کی خواہشمند قوتیں عدم استحکام کا ماحول پیدا کرنا چاہتی ہیں٬ کسی شرپسند کوملک و ملت کے امن سے کھیلنے کی کوشش گوارا نہیں کی جائے گی٬چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا مذمتی بیان

منگل 25 اکتوبر 2016 11:34

عمران خان کی کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملے  کی شدید مذمت

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اکتوبر2016ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پولیس ٹریننگ سنٹر ہاسٹل کوئٹہ پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتشار کی خواہشمند قوتیں عدم استحکام کا ماحول پیدا کرنا چاہتی ہیں۔

(جاری ہے)

عمران خان نے ایک بیان میں زیر تربیت جوانوں کی سلامتی اور حفاظت کیلئے فکر مندی کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردوں کیخلاف جاری کارروائی کی کامیاب تکمیل اور جوانوں کی حفاظت کیلئے دعا کی۔ عمران خان نے کہا کہ کسی شرپسند کوملک و ملت کے امن سے کھیلنے کی کوشش گوارا نہیں کی جائے گی٬ قوم اپنے جری اور بہادر جوانوں کی پشت پر کھڑی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات