صدرمملکت ممنون حسین اور دیگر سیاسی رہنماؤں کی کوئٹہ حملہ کی شدید مذمت

منگل 25 اکتوبر 2016 11:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اکتوبر2016ء) صدرمملکت ممنون حسین اور مختلف سیاسی رہنماؤں نے کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹرپرحملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔ صدر ممنون حسین نے کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے حملے کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے حملے میں زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری کی جانب سے بھی کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملے کی شدید مذمت کی گئی۔ سینیٹر سراج الحق نے حملے میں شہید ہونیوالوں کیلئے دعائے مغفرت اورمتاثرہ خاندانوں سے گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکیا ۔ ڈاکٹر طاہر القادری کاکوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دہشتگرد انسانیت کے قاتل ہیں جن سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔

متعلقہ عنوان :