امریکا کی کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ اکیڈمی پر دہشت گرد حملے کی مذمت

منگل 25 اکتوبر 2016 11:27

واشنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) امریکا نے کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ اکیڈمی پر دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے منگل کو کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ اکیڈمی پر دہشت گردی کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہید ہونے والے اہلکاروں کے لواحقین سے اپنے دکھ اور افسوس کرتے ہوئے حملے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ ہم حملے میں ہلاک ہونے والوں ٬جن میں پبلک سروس میں کیریئر بنانے کی خواہش لیکر آنے والے پولیس کیڈٹس بھی شامل ہیں ٬کے لواحقین سے دلی تعزیت کرتے ہیں ۔ ہم مشکل اوردکھ کی اس گھڑی میں پاکستان کے عوام اور حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہم دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کے لئے پاکستان اور پورے خطے میں اپنے شراکت داروں کے ساتھ کام کرتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :