صدر مملکت ممنون حسین کی کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملے کی پرزور مذمت

زخمیوں کو ہرممکنہ بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت

منگل 25 اکتوبر 2016 11:27

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملے کی پرزور مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

صدر نے سینٹر میں زیر تربیت کیڈٹس کے تحفظ و سلامتی کو یقینی بنانے پر زور دیتے ہوئے ہدایت کی کہ قیمتی جانیں بچانے کے لئے تمام تر کاوشیں بروکار لائی جائیں اوردہشت گردوں کا جلد از جلد سراغ لگایا جائے ۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا اور متعلقہ حکام کو زخمیوں کو ہرممکنہ بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی بھی ہدایت کی۔