پاسنگ آﺅٹ پریڈکے بعد نہتے پولیس کیڈٹس کو تربیتی مرکزمیں کیوں رکھا گیا-کیڈٹس کو دو روزپہلے ہی تربیتی مرکزسے رخصت ہوجانا تھا مگر ایک سنیئرافسرنے انہیں روک لیا-زیرتربیت اہلکار و ں کے پاس کسی قسم کے ہتھیار نہیں تھے-غیرمسلح کیڈٹس کی مرکزمیں موجودگی کی اطلاع دہشت گردوں تک کیسے پہنچی‘تمام پہلوﺅں پر تفتیش کی جائے گی-ذرائع کا دعوی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 25 اکتوبر 2016 11:03

پاسنگ آﺅٹ پریڈکے بعد نہتے پولیس کیڈٹس کو تربیتی مرکزمیں کیوں رکھا ..

کوئٹہ(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25اکتوبر۔2016ء) کوئٹہ پولیس ٹریننگ کالج پر حملے نے کئی سوال کھڑے کر دیے ، حملے کے وقت ٹریننگ کالج میں سات سو کیڈٹس موجود تھے ، دو روز پہلے پاسنگ آوٹ پریڈ ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اہلکاروں کو ایک سنیئر پولیس افسر نے روک لیا تھا جبکہ انہیں وہاں سے رخصت ہو جانا تھا ، تمام اہلکار بغیر ہتھیار یہاں مقیم تھے۔سیکورٹی ذرائع نے خیال ظاہر کیا ہے کہ کیڈٹس کی موجودگی کے باعث دہشت گردوں نے حملے کی منصوبہ بندی کی۔ ذرائع کے مطابق اس پہلو پر تفتیش کی جائے گی کہ کیڈٹس کو کیوں روکا گیا اور یہ اطلاع باہر کیسے گئی۔ کس نے اس کارروائی میں ددہشت گردوں کو مدد فراہم کی۔

متعلقہ عنوان :