پیپلزپارٹی عمران خان کے موقف کی حامی ہے مگر تحریک انصاف کے طریقہ کار سے اختلاف ہے- اسلام آباد کو بند کرنے کی بات پاکستانی سیاست میں ایک نئی چیز ہے جس کی کوئی قانونی حیثیت موجود نہیں ہے۔قمرالزمان کائرہ
میاں محمد ندیم منگل 25 اکتوبر 2016 10:55
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25اکتوبر۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنما اور سابق وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ نے واضح کیا ہے کہ ا±ن کی جماعت پاکستان تحریکِ انصاف کے موقف کے ساتھ ہے، لیکن اختلاف صرف عمران خان کے طریقہ کار سے ہے، جو کہ غیر آئینی ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ تحریکِ انصاف ماضی میں بھی دھرنے اور ریلیاں نکالتی رہی ہے اور ہم نے ہر موقع پر ان کی حمایت کی، لیکن اسلام آباد کو بند کرنے کی بات پاکستانی سیاست میں ایک نئی چیز ہے جس کی کوئی قانونی حیثیت موجود نہیں ہے۔
انھوں نے کہا کہ عمران خان کی خواہش اکیلے چلنے کی ہے اور اگر کوئی جماعت اس طرح سے حکمتِ عملی بنانا چاہے تو اس کا پیچھا نہیں کیا جاسکتا۔(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ درحقیقت پی ٹی آئی نے اسلام آباد بند کرنے کا نعرہ لگا کر حکومت کو طاقت کا استعمال کرنے کا موقع فراہم کیا ہے جس سے وہ مزید مضبوط ہوگی۔وفاقی وزیر برائے ریلوے سعد رفیق کی جانب سے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ سے ہونے والے رابطے سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ جب کوئی بھی جماعت پارلیمنٹ میں ہوتی ہے تو رابطے تو ہوسکتے ہیں اور یہ کوئی نئی بات نہیں۔
پیپلز پارٹی رہنما کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے واضح طور پر کہا ہے کہ اگر حکومت ہمارے چار نکات پر عمل کرتی ہے تو ہم اسے کسی بھی مشکل میں نہیں ڈالیں گے، لیکن معلامات اگر ایسے ہی چلتے رہے تو 27 اکتوبر کے بعد اپنے مارچ کا بھی اعلان کردیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم ایسا نہیں کریں گے جو پی ٹی آئی نے کیا، ہم تمام سیاسی جماعتوں کو اپنے مارچ کا حصہ بنائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پرویز الٰہی جیل واش روم میں گر گئے،فریکچر ہوگیا،جیل رپورٹ
-
پاکستان کیلئے ایک اوربڑا اعزاز
-
زین قریشی کومریم نوازسے پوچھنے کی بجائے خود شرم سے ڈوب مرنا چاہیے‘ عظمیٰ بخاری
-
قدرتی آفات سے پیداہونے والی صورتحال سے نمٹنے اور لوگوں کے ریسکیو و مدد کےلئے جامع لائحہ عمل ضروری ہے،امداد کو شفاف انداز سے لوگوں تک پہنچایا جائے،حالیہ طوفانی بارشوں کے متاثرین کو کسی قیمت اکیلا ..
-
پنجاب کابینہ نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے اڈیالہ جیل میں ٹرائل کی منظوری دے دی
-
پاکستان میں حملے سے جانی نقصان پر گہرا افسوس ہے، امریکا
-
لانگ مارچ توڑ پھوڑکیس، عمران خان کی 2کیسز میں بریت کی درخواست منظور
-
رواں مالی سال 4.8 ارب ڈالر کا انتظام کرنا ہے،گورنر سٹیٹ بینک
-
شوکت یوسفزئی نے 15 کروڑ ہرجانہ کیس کا فیصلہ چیلنج کردیا
-
حکومت کی پوری توجہ معیشت کو درست کرنے پر مرکوز ہے ، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ
-
اسرائیل کاشام کے دارالحکومت دمشق پر فضائی حملہ‘ دشمن کے کچھ راکٹوں کو مار گرایا.دمشق
-
ہم وہ ہوتے ہیں جو ہم کھاتے ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.