قومی جوڈو کھلاڑی امینہ طیاڈہ ٹریننگ کے دوران زخمی ہونے کی وجہ سے متحدہ عرب امارات میں ہونے والے گرینڈ سلام سے باہر ہوگئیں

منگل 25 اکتوبر 2016 11:18

قومی جوڈو کھلاڑی امینہ طیاڈہ ٹریننگ کے دوران زخمی ہونے کی وجہ سے متحدہ ..

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) قومی جوڈو کھلاڑی امینہ طیاڈہ اسلام آباد میں ٹریننگ کے دوران زخمی ہونے کی وجہ سے متحدہ عرب امارات میں ہونے والے گرینڈ سلام سے باہر ہوگئیں۔

(جاری ہے)

پاکستان جوڈو فیڈریشن کے نائب صدر مسعود احمد خان کے مطابق امینہ طیاڈہ کو گرینڈ سلام کے لئے قومی ٹیم میں شامل کیا گیا تھا تاہم پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں ٹریننگ کے دوران ان کے گھٹنے میں زخم کے باعث ایونٹ سے باہر ہوگئی ہیں۔ اب گرینڈ سلام میں چار کھلاڑیوں کے بجائے تین کھلاڑی شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :