ہالی ووڈ کی نئی فلم ’’دی آٹوپسی آف جین ڈو ‘‘دسمبر میں ریلیز ہوگی

منگل 25 اکتوبر 2016 11:18

ہالی ووڈ کی نئی فلم ’’دی آٹوپسی آف جین ڈو ‘‘دسمبر میں ریلیز ہوگی
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) ہارر اور تھرل سے بھرپور ہالی ووڈ فلم’’ دی آٹوپسی آف جین ڈو‘‘ کا سنسنی خیز ٹریلر ریلیز کردیا گیا٬ فلم دسمبر میں باکس آفس پر دہشت بٹھائے گی۔

(جاری ہے)

فلم کی کہانی گھومتی ہے تفتیش کار باپ بیٹے کے گرد جن کے پاس آتا ہے پوسٹ مارٹم کرنے کیلئے جین ڈو نامی خوبصورت حسینہ کا بے جان وجود۔ پراسرار موت مرنے والی جین ڈو کا پوسٹ مارٹم کوکس اور ہرش کی زندگیاں خطرے میں ڈال دیتا ہے اور وہ سامنا کرتے ہیں عجیب و غریب واقعات کا۔جین ڈو کی آٹوپسی سے کون سے راز جڑے ہیں۔ یہ جاننے کیلئے کرنا پڑے گا سنسنی اور خوف پھیلاتے مناظر سے بھرپور فلم کے دسمبر میں ریلیز ہونے تک کا انتظار۔

متعلقہ عنوان :