ہالی ووڈ فلم ’اے مونسٹر کال‘اگلے سال ریلیز ہو گی

فلم آئندہ سال 6جنوری کو فاکس فیچرز کے تحت سنیماگھروں کی زینت بنائی جائیگی

منگل 25 اکتوبر 2016 11:15

ہالی ووڈ فلم ’اے مونسٹر کال‘اگلے سال ریلیز ہو گی
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) ہالی ووڈ کے مایہ ناز اداکار لیام نیسن کی ڈرامے سے بھرپور نئی فینٹسی فلم ’اے مونسٹر کال‘اگلے سال ریلیز ہو گی ۔ہدایتکارجان اونٹونیو بیونا کی اس فلم کی کہانی ایک ایسے بچے کے گِرد گھوم رہی ہے جسے دیوہیکل خوفناک بلا اٴْٹھا کر اپنے ساتھ لے جاتی ہے۔

(جاری ہے)

پیٹرک نیس کے ناول سے ماخوذ اس فلم کو جوناتھن کنگ اورمِچ ہاروٹ نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ لیام نیسن سمیت سیگورنی وِیور٬لیوس میگڈوگل٬ فلیسٹی جونزاورجینیفر لِم اہم کرداروں میں جلوہ? گر ہو رہے ہیں۔

درختوں میں رہنے والی اس دہشت ناک بلا سے بچہ کس طرح نکلنے میں کامیاب ہوگایہ دیکھنے کیلئے آپ کو کچھ انتظار کرنا پڑیگاکیونکہ یہ فینٹسی ڈرامہ فلم آئندہ سال 6جنوری کو فاکس فیچرز کے تحت سنیماء گھروں کی زینت بنائی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :