پاکستانی اداکارہ ماہ نور بلوچ جلد ٹی وی ڈرامے میں نظر آئیں گی

ماہ نور بلوچ کے مداحوں کو ان کے ڈرامے ’’خوبصورت‘‘ کا طویل عرصے سے انتظار ہے

منگل 25 اکتوبر 2016 11:15

پاکستانی اداکارہ ماہ نور بلوچ جلد ٹی وی ڈرامے میں نظر آئیں گی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) پاکستان کی معروف اور سدا بہار اداکارہ ماہ نور بلوچ جلد ٹی وی ڈرامے میں نظر آنے والی ہیں ۔ مداحوں کو ان کے ڈرامے خوبصورت کا طویل عرصے سے انتظار ہے ۔

(جاری ہے)

رومانوی کہانی پر مبنی اس ڈرامے کا ایک ٹیزر شیئر کر دیا گیا ہے جس میں ہمیشہ کی طرح ماہ نور بلوچ خوبصورت اور جوان نظر آرہی ہیں ۔ ڈرامہ خوبصورت تین پیار کرنے والے افراد کی کہانی ہے جن میں اظفر رحمٰن ٬ ماہ نور بلوچ اور زرنش خان شامل ہیں ۔ ڈرامے میں اداکار فیصل رحمٰن بھی اہم کردار میں نظر آئیں گے ۔