سندھ ہائی کورٹ نے غیرقانونی الاٹمنٹ اور اختیارات کے ناجائز استعمال سے متعلق کیس میں چیف سیکریٹری سندھ صدیق میمن کی عبوری ضمانت میں ایک ماہ کی توسیع کردی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 25 اکتوبر 2016 10:40

سندھ ہائی کورٹ نے غیرقانونی الاٹمنٹ اور اختیارات کے ناجائز استعمال ..

کراچی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25اکتوبر۔2016ء) سندھ ہائی کورٹ نے غیرقانونی الاٹمنٹ اور اختیارات کے ناجائز استعمال سے متعلق کیس میں چیف سیکریٹری سندھ صدیق میمن کی عبوری ضمانت میں ایک ماہ کی توسیع کردی۔غیرقانونی الاٹمنٹ اور اختیارات کے ناجائز استعمال سے متعلق کیس میں چیف سیکریٹری سندھ کی عبوری ضمانت کی درخواست کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت تفتیشی افسر نے بتایا کہ چیف سیکریٹری کے خلاف انکوائری مکمل ہوگئی، معاملہ تفتیش کے مرحلے میں داخل ہوگیا۔نیب کے تفتیشی افسر کی جانب سے جواب جمع کرانے کے لیے مہلت طلب کرنے پر عدالت نے تفتیشی افسر کو پروگریس رپورٹ سمیت 24 نومبر کو طلب کرلیا۔پراسیکیواٹر نیب کے مطابق چیف سیکریٹری سندھ کے خلاف 6 ایکڑ زمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ کی انکوائری شروع کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :