لاہور ہائی کورٹ کی 150سالہ تقریبات کے سلسلہ میں مختلف مقابلہ جا ت کا انعقاد کیا جائیگا٬ عائشہ رشید اعوان

منگل 25 اکتوبر 2016 11:15

قصور۔25 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) سینئر سول جج قصور محترمہ عائشہ رشید اعوان کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کی 150سالہ تقریبات کے سلسلہ میں لاہور ہائی کورٹ کے زیر انتظام صوبائی سطح پر مختلف مقابلہ جا ت جن میں مضمون نویسی ٬ مصوری ٬ فوٹو گرافی کے مقابلوں سمیت دیگر ایونٹ منعقد کیے جارہے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قصور کی ہدایت پر ای ڈی او ایجوکیشن کو مقابلہ جات کی شرائط و ضوابط اور دیگر تفصیلات کے حوالے سے مطلع کردیا گیا ہے۔ مقابلہ جات میں حصہ لینے والوں کو انعاما ت دئیے جائیں گے ۔ مقابلے میں حصہ لینے والے طلباء کی عمر4سی14سال کے درمیان ہونی چاہئے۔ تقسیم انعامات کی تقریب 10دسمبر کو ہوگی۔

متعلقہ عنوان :