عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں ٬ڈاکٹر نصیر احمد کاہلوں

منگل 25 اکتوبر 2016 11:08

قصور۔25 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) ضلع کے عوام کو صحت کی بہترین سہولیات بہم پہنچانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں ۔ ان خیالات کا اظہارنئے تعینات ہونیوالے ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر صحت قصور ڈاکٹر نصیراحمد کاہلوں نے چارج سنبھالنے کے بعدتحصیل ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ‘رورل ہیلتھ سنٹروں کے انچارج ڈاکٹرزسے تعارفی ملاقات کے وقت کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی اولین ترجیح مریضوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی ہے ٬ہم بھی انکے ویژن کے مطابق عوام کو زیادہ سے زیادہ طبی سہولتیں دیںگے۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں‘ ہیلتھ سنٹروں میں آنیوالے مریضوں کے علاج ومعالجہ میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں اور ہیلتھ سنٹروں میں صفائی کے انتظامات کوبہتر بنایاجائے‘ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی حاضری کو ہرصورت یقینی بنایاجائے ‘ڈاکٹرز اور عملہ کی کمی کو پورا کرنے کیلئے پوری کوشش کرونگا۔ اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر ناصرالاسلام ‘ڈاکٹر فاروق احمدچیمہ‘ڈاکٹرنذیراحمد‘ پروگرام ڈائریکٹر ٹی بی پروگرام ڈاکٹر محمدخالد و دیگرڈاکٹرز بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :