امریکہ کی کوئٹہ میں پولیس تربیتی مرکز پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی مذمت - مشکل کی گھڑی میں ہم پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ترجمان سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 25 اکتوبر 2016 10:36

امریکہ کی کوئٹہ میں پولیس تربیتی مرکز پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی ..

واشنگٹن (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25اکتوبر۔2016ء) امریکہ نے کوئٹہ میں پولیس تربیتی مرکز پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے۔ایک بیان میں امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ اِس مشکل لمحے میں ہم پاکستان کے عوام اور حکومتِ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

(جاری ہے)

بیان میں ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خطرے سے نبردآزما ہونے کے سلسلے میں ہم پاکستان اور خطے کے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔ترجمان نے کہا ہے کہ ہم ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت، اور زخمیوں کے اہل خانہ سے اظہار ِہمدردی کرتے ہیں، جن میں پولیس کیڈٹس شامل ہیں، جو عوام کی خدمت کے کیریئر سے وابستہ ہیں۔