آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کورکمانڈرکوئٹہ اور ایف سی کے سربراہ میجرجنرل شیرافگن سے ٹیلی فون پر رابط پولیس کے تربیتی مرکزپر دہشت گردوں کے حملے کے بارے میں معلومات حاصل کیں - آرمی چیف اپنی تمام مصروفیات ترک کرکے کوئٹہ پہنچ چکے ہیں‘ وہ سی ایم ایچ ‘سول ہسپتال اور بولان میڈیکل کمپلیکس جائیں گے اور زخمیوں کی عیادت کریں گی-پاک فوج کے ذرائع

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 25 اکتوبر 2016 11:08

راولپنڈی(اٴْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25اکتوبر۔2016ء ) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کا کورکمانڈرکوئٹہ اور ایف سی کے سربراہ میجرجنرل شیرافگن سے ٹیلی فون پر رابط پولیس کے تربیتی مرکزپر دہشت گردوں کے حملے کے بارے میں معلومات حاصل کیں -اطلاعات کے مطابق آرمی چیف کوئٹہ میں موجود فوج کے اعلی حکام سے مسلسل رابطے میں رہے اور پاک فوج کے سپیشل سروسزگروپ (ایس ایس جی)کے کمانڈو آپریشن کے دوران معلومات حاصل کرتے رہی-پاک فوج کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آرمی چیف اپنی تمام مصروفیات ترک کرکے کوئٹہ پہنچ چکے ہیں اور وہ سی ایم ایچ ‘سول ہسپتال اور بولان میڈیکل کمپلیکس جائیں گے اور زخمیوں کی عیادت کریں گی-چیف آف آرمی سٹاف کی کوئٹہ آمد کے پیش نظر پاک فوج اور ایف سی کی جانب سے غیرمعمولی حفاظتی انتظامات دیکھنے میں آرہے ہیں-