دہشتگردی کے خاتمہ کے لئے دہشت گردوںکے نیٹ ورک٬ حامیوں اور فنڈنگ کرنے والوں کا پتا لگانا ضروری ہے٬حسن عسکری

منگل 25 اکتوبر 2016 11:08

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء)معروف دفاعی تجزیہ کار حسن عسکری نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمہ کے لئے ٬دہشت گردوںکے نیٹ ورک٬ حامیوں اور فنڈنگ کرنے والوں کا پتا لگانا ضروری ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کوئٹہ میں گزشتہ دو سالوں میں دہشتگردی کے حملوں میں کمی ہوئی تاہم گزشتہ رات پولیس ٹرینگ سنٹر پر حملے نے یہ سوچنے پر مجبور کر دیا ہے کہ دہشگرد ابھی بھی موجود ہیں اور یہ ٹارگٹ کی تلاش میں رہتے ہیں اور موقع ملتے ہی حملہ کرتے ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ دہشگردی کے خاتمہ کے لئے ضروری ہے کہ سکیورٹی اقدامات میں تبدیلی کے ساتھ دہشت گردوں کے نیٹ ورک٬ حامیوں٬ فنڈنگ اور ٹرینگ دینے والوں کا پتا لگایا جائے۔ حسن عسکری نے کہا کہ دہشگردی کے مکمل خاتمہ کے لئے ضروری ہے کہ حکومت ٬ سیا سی نمائندے ٬صوبائی اور قومی اسمبلی کے اراکین اپنے اپنے علاقوں میں لوگوں میں دہشگردی اور انتہا پسندی کے خلاف شعور اجاگر کرٰیں تاکہ معاشرے میں اتحاد پیدا ہو اور دہشگردوں کے خلاف موثر کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔